فاؤنڈر اتحاد گروپ انتخابات میں کامیابی کے بعد اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ بزنس کو درپیش تمام مسائل اولین ترجیح کے ساتھ ایڈرس کرے گا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے سینیئر نائب صدر کے لیے امیدوار وحید اختر خان اور انفارمیشن سیکرٹری کے لیے امیدوار اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ فاؤنڈر اتحاد گروپ انتخابات میں کامیابی کے بعد اسلام آباد میں رئیل اسٹیٹ بزنس کو درپیش تمام مسائل اولین ترجیح کے ساتھ ایڈرس کرے گا اور انہیں ایف بی آر سمیت ہر سطح پر حل کیا جائے گا، انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیئر راہنماء ذولقرنین عباسی نے کہا کہ ہمارا ماضی گواہ ہے کہ ہمارے گروپ نے ٹیکسز سمیت ہر مسلۂ پر آواز اٹھائی اورا سے حل کرا کرد کھایا ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ممبرز ان کے پینل پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی مکمل حمائت کریں گے، واضح رہے کہ اسلام آباد رئیل اسٹیٹ ایسو سی ایشن کے انتخابات رواں ماہ ہورہے ہیں اورالیکشن کمشن کے چیئرمین چوہدری خالد محمود نے تمام نامزد امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے ہیں اور حتمی فہرست جاری کردی ہے، الیکشن کمشن میں چوہدری خالد محمود چیئرمین، لالہ ظہیر عباسی وائس چیئرمین، راجا بشیر عباسی(ممبر)، آغا احتشام (ممبر)، حفیظ عباسی (ممبر)شامل ہیں، انتخابات کے لیے فاؤنڈر اتحاد اور پراگریسو گروپ مد مقابل ہیں، پولنگ 22 دسمبر کو کنونشن سینٹر میں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی، ایسو سی ایشن کے تقریباً 3200 ممبرز حق رائے دیہی استعمال کریں گے فاؤنڈر اتحاد پینل کی جانب سے صدارتی امیدوار سردار طاہر محمود ہیں، ان کے پینل میں سینیئر نائب صدر کے لیے، وحید اختر خان اور اظہر عباسی، نائب صدر کے لیے عبد المالک، میاں محمد یسین، بابر بھٹی اور راجا حامد، جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے چوہدری زاہد رفیق، ایڈیشنل سیکرٹری کے لیے وحید احمد، ڈپتی سیکرٹری کے لیے محمد نعمان، انفارمیشن سیکرٹری کے لیے اسرار الحق مشوانی، یلفیئر سیکرٹری کے لیے کاشف منیر، سوشل میڈیا کے لیے عامر محمود، جائنٹ سیکرٹری کے لیے قاضی شاکر، فنانس سیکرٹری کے لیے منیر اختر، پریس سکرٹری کے لیے وحید خان، سپورٹس سیکرٹری کے لیے ذوالفقار علی امیدوار ہیں