سعودی عرب کی مشہور و معروف ائیرلائن نے پہلی مرتبہ پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، خلیجی ملک کی نجی ہوا باز کمپنی سعودی گلف ائیرلائن نئے طیاروں کی خریداری کے بعد پاکستان کیلئے جلد پروازوں کا آغاز کر دے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے اور معیشت میں بھی بہتری آنے کے بعد دنیا کے متعدد ہوا باز کمپنیاں پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔برٹش ائیرویز سمیت مزید کچھ غیر ملکی ائیرلائنز برسوں بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن کا دوبارہ سے آغاز کر چکی ہیں۔ جبکہ اب سعودی عرب کی مشہور و معروف نجی ائیرلائن نے بھی پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ مشہور سعودی نجی ائیرلائن سعودی گلف ائیر جلد پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ سعودی گلف ائیر اس وقت اپ گریڈیشن کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔جلد سعودی گلف ائیرلائن اپنے فلیٹ میں نئے مسافر طیارے شامل کرے گی۔ نئے مسافر طیاروں کی شمولیت کے بعد سعودی گلف ائیرلائن جلد ہی پاکستان کیلئے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ سعودی ائیرلائن پاکستان میں مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنا چاہتی ہے۔
