لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور پاک۔ افغان سرحد کے قریب شمالی وزیرستان میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملے میں پاک فوج کے دو جوان شہید اور زخمیی ہوگئے ہیں دہشت گردوں کے حملے میں لانس نائیک محمد عمران شہید اور 2 جوان زخمی ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنائے جانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہیپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی۔بھارتی فوج نے مارٹر گولوں سے پاکستانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔تاہم فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران زخمی ہوگئے۔یاد رہے کہ 20 اکتوبر کو بھارتی فوج کی بلا اشتعال شیلنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان اور 6 شہری شہید ہوگئے تھے بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں 9 کشمیری زخمی بھی ہوئے تھے اور یہ رواں برس بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں پاک فوج کی جوابی کارروائی کے باعث 2 بھارتی بنکرز بھی تباہ ہوگئے۔
