وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے سروس سے استعفیٰ دے دیا۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن کو عہدے سے ہٹاکر پاناما کیس میں نواز شریف کیخلاف تحقیقات کرنے والی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ واجد ضیاء کو نیا ڈی جی ایف آئی اے تعینات کیا سابق ڈی جی ایف آئی اے کو علی زیدی کی شکایت پر ہٹایا گیا اوروفاقی حکومت نے ڈی جی ایف آئی اے کو جبری رخصت پر بھیج دیاذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بشیر میمن کو وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کی شکایت پر ہٹایا گیا۔ تاہم اب اس تمام تر صورتحال میں سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ ریٹائرمنٹ کے قریب پوسٹنگ نہ دینے کا مطلب ناراضی کا اظہار ہے اور اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ نوکری سے مستعفی ہوجاؤں
