ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ہزاروں روپے گر گئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے معلوم ہوا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 4 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا نیا ریٹ 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 429 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور ملک میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 1 لاکھ 75ہزار 326 روپے ہوچکی ہے۔
