’ٹیلی نار‘ کو خریدنے کا ارادہ

پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی سیلولر کمپنی ’ٹیلی نار‘ کو خریدنے کا ارادہ کر لیا۔ ٹیلی نار کی طرف سے پاکستان میں اپنی آپریشنز اور سروسز فروخت کی جا رہی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ پی ٹی سی ایل اس کا متوقع خریدار ہے تاہم اب کمپنی کی طرف سے نیلامی کروائی جار ہی ہے۔

پی ایس او کی طرف سے بھی نیلامی کے پہلے مرحلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے پی ایس او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کوٹیلی نار اور ایزی پیسہ کی خریداری کے لیے ضروری شرائط پوری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔