کرکٹر محمد حفیظ نےایف بی آر کے نوٹس کا جواب جمع کروادیا

کرکٹر محمد حفیظ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نوٹس کا جواب جمع کروادیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ وہ باقاعدہ ٹیکس فائلر ہیں، اُنہیں بے بنیاد نوٹس بھیجا گیا۔آل راو?نڈر محمد حفیظ نے ایف بی آر دفتر جا کر جواب جمع کروایا، ایف بی آر نے انہیں 17 کروڑ روپے کے اثاثے چھپانے پر نوٹس جاری کیا تھا۔محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام اثاثے ڈیکلئیر کیے ہوئے ہیں، کچھ نہیں چھپایا ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ایف بی آر حکام کو تمام حقائق سے آگاہ کر دیا ہے، تمام سوالات کے جواب بھی دے دیئے ہیں۔آل راو?نڈر کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ایف بی آر حکام ان کے مو?قف کو تسلیم کریں گے اور ان کی وضاحت کو حقیقت مان کر معاملہ ختم کر دیا جائے گا۔ایف بی آر حکام نے کرکٹر محمد حفیظ کو 7 دسمبر تک جواب جمع کروانے کی مہلت دی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں