اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ’3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر 48 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے ساتھ 4.3 ارب ڈالر ہوئے ہیں، جس کی وجہ چین سے کمرشل قرض کے طور پر 50 کروڑ ڈالر کی وصولی تھی‘۔