ایوان صدر میں سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہمتمام نما یاں کاروباری شخصیات میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے

اسلام آباد

صدر عارف علوی نے کہا کہ کاروباری طبقہ خود کو غیر جانب دار نہ بنائے بلکہ ملک میں انتخابی عمل میں بہتر اور ذمہ دار نمائندوں کے چناؤ میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ملک کے مسائل کے حل میں مدد مل سکے، انہوں نے یہ بات سوموار کی شب ایوان صدر میں سرگودھا چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہمتمام نما یاں کاروباری خدمات پر ایوارڈ دیے جانے کی تقریز سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہی،تقریب سے بزنس مین پنل گروپ کے سربراہ میاں انجم نثار کے علاو سرگودھاچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر امتیاز ڈوگر، بانی صدر شیخ آصف اقبال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، بعد میں کاروباری شعبہ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیے گئے، ایوارڈ لینے والوں میں سن گلو کے چیئرمین مدثر فیاض چوہدری بھی شامل تھے، صدر علوی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی معیشت میں سمال بزنس کی بہت اہمیت ہے ماضی میں چھوٹے کاروبار ہی معیشت میں بہتری لانے کا سبب تھے انہوں نے کہا کہ ہمیں کاروباری قواعد میں ہونے والی تبدیلیوں پر بھی نظر رکھنی چاہیے اور ملک میں دستاویزی معیشت کی راہ میں مزاحمت کرنے کی بجائے اس کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ رشوت،سفارش اور اقرباء پروری کسی بھی ملک کی سماجی، مں اشی اور سیاسی استحکام میں رکاوٹ ہیں، جس نے بھی سرکاری ملازمت حاصل کرنی ہے اسے نظام پر بھروسہ کرنا چاہیے اور حکومت ایسا نظام بنائے کہ عام آدمی کا نظام پر بھروسہ پیدا ہو جس کے لیے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ میں بہتر نمائندے منتخب کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ خوائین کا کاروباری شعبے سے وابستہ ہونا ایک اچھی علامت ہے لیکن خبواتین کو اپنے لیے حکومت کی جانب سے دی گئی رعائت اور سہولت سے بھی فاتدہ اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ قومی بنکوں خواتین کے لیے آدان قرض کی سہولت پیدا کی تھی لیکن پانچ فیصد خواتین نے بھی اس سے فائدہ نہیں اٹھایا کاروباری چیمبرز کو خواتین کی اس بارے میں راہ نمائی کرنی چاہیے، تقریب سے بزنس مین پنل گروپ کے سربراہ میاں انجم نثار کے علاو سرگودھاچیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر امتیاز ڈوگر، بانی صدر شیخ آصف اقبال اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا، بعد میں کاروباری شعبہ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈ دیے گئے،