پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر ملنے والے تمغہ امتیاز کو اپنے والدین کے نام کردیا۔بسمہ معروف نے یومِ پاکستان کے موقع پر کل صدر عارف علوی سے تمغہ امتیاز وصول کیا جس کے بعد انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔
