اردن میں رمضان کے پہلے دن افطار

اردن میں رمضان کے پہلے دن افطار کے وقت تقریبا ہر دستر خوان پر یہاں کا مرغوب پکوان “منسف” موجود ہوتا ہے۔ یہ اردن کا تاریخی اور قدیم ترین کھانا ہے۔ اگرچہ کئی دیگر عرب ممالک میں اسے شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن اردن میں بطور خاص اس کا اہتمام ہر گھر ہر تقریب میں ہوتا ہے۔

روایتی طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز کے لیے، شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر لوگ اس “سفید” ڈش کو کھانے کے لیے جمع ہونا پسند کرتے ہیں۔