) عمران خان کی پیشی پر وکیل کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد بارایسوسی ایشن نے گذشتہ روز بھی احتجاج اور ہڑتال کی اور وکلائ عدالتوں میں پیش نہ ہوئے،اسلام آباد بار کا کچہری میں پولیس کا داخلہ مطالبات کی منظوری تک بند کرنے کا فیصلہ برقراررہا،صبح سویرے ہی وکلائ نے کچہری آئے پولیس اہلکاروں کو باہر نکالنا شروع کردیاتھا اور پولیس کو عدالتوں سے بھی نکالتے رہے، وکلائ کاکہناتھا کہ ایس ایچ او تھانہ ترنول کی معطلی ، مقدمہ اندراج ، پولیس کی معافی تک احتجاج جاری رہے گا،ادھر سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد اسد نوید بھٹی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سات ہزار کی وکلائ کی بار کا نمائندہ ، جنرل سیکرٹری ہوں،جلاؤ گھیراؤ کی سیاست پر کبھی یقین نہیں رکھتا،لیکن ایک بار واضح کروں اگر ہمارے مطالبے پر عمل درآمد نہ ہوا تو بڑا ری ایکشن آئے گا۔
