وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 4۔4 شدت کا زلزلہ 4 بجکر 3 منٹ پر آیا، گہرائی 90 کلومیٹر،مرکز افغان تاجک سرحد تھی۔
یاد رہے کہ 21 مارچ کو پاکستان، بھارت سمیت دیگر ممالک میں زلزلے کے شدید جھٹکے کے بعد آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ہے۔