اسلام آباد کے بڑے تجارتی مرکز بلیو ایریا کے تاجروں اور یہاں کام کرنے والے نجی فرموں کے دفاتر کے مالکان اور کاروباری شخصیات نے بلیو ایریا میں فرینڈز آف بلیو ایریا کے نام سے ایک نئی سوشل تنظیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اس تنظیم کا مقصد تجارتی مرکز میں سوشل مسائل کے حل کے لیے بلیو ایریا کے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہوگا یہ تنظیم سیاسی مفادات سے بالاتر ہوگی اور سوشل مسائل کے حل کی حد تک کام کرے گی چوہدری محمد اسلم کو ابتدائی طور پر تنظیم کا کنوینر بنایا گیا ہے اور بعد میں وسیع البنیاد مشاورت کے بعد تنظیم کے عہدیداروں کا چناؤ کیا جائے گا فرینڈز آف بلیو ایریا تنظیم خیبر پلازہ سے لے کر ظہور پلازہ تک بلیو ایریا کے ایسٹ اور ویسٹ دائرہ کار میں کام کرے گی اور اس کی سب سے پہلی ترجیح یہ ہے کہ سی ڈی اے حکام سے ملاقات کرکے انہیں باور کرایا جائے کہ پورے بلیو ایریا میں معذور صارفین کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں اور برآمدوں تک ان کی رسائی کے لیے ریمپ بنوائے جائیں
