وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور بعد میں پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی ہے،کابینہ اس فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔وفاقی کابینہ نے مزید کہا کہ مسترد کیس کی سماعت اور فیصلہ قابلِ عمل نہیں
