) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں5ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ14ہزار500روپے ہو گئی ۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق منگل کو دس گرام سونا4ہزار288روپے مہنگا ہو گیا جس سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ 83ہزار900روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں12ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1982ڈالر ہو گیا ۔