فیڈریشن آف رئلیٹرز پاکستان کے صدر سردار طاہر محمود‘ کو آرڈینیٹر اسرار الحق مشوانی نے کہا ہے کہ مشیر اقتصادی امور عبدالحفیظ شیخ‘ وزیر مملکت حماد اظہر اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی ملکی معیشت کی مشکل ترین صورتحال سے باہر آنے اور خوشخبریاں دی ہیں اور بہتری کا امکان پیدا ہوتا ہوا نظر آنے لگا ہے لیکن مہنگائی پرقابو پایا جانا ضروری ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہِ حکومت کے ذہن میں یہ بات ضرور ہوگی کہ ماضی میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے پروگراموں میں شمولیت کے کچھ عرصے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی نوید ملتی رہی ہے مگر عام آدمی، عام دکاندار، عام مزدور، عام کسان کے نزدیک کسی بھی معیشت، سماج اور حکومت کی ریٹنگ کا اصل پیمانہ عام لوگوں خصوصاً پسے ہوئے طبقوں سے وابستہ افراد کی زندگی میں وہ تبدیلی ہے جس میں کھانے پینے، پہننے اوڑھنے، بجلی، پانی، گیس اور دوسری اشیائے ضرورت کم ترین آمدنی والے فرد کی دسترس میں ہوں۔ علاج معالجے، رہائش اور بچوں کی تعلیم کے مسائل پہاڑ بن کر سامنے نہ آئیں حکومت کے مشکل فیصلوں کے نتیجے میں ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہو چکی ہے مگر عام آدمی کی زندگی میں آسانیاں لانے کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے
