چیئرمین سینیٹ کا ایف پی سی سی آئی کو سینیٹ کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کا اعلان

اسلام آباد
معاشی پالیسیوں و قانون سازی میں بزنس کمیونٹی کی مشاورت ناگزیر۔ چیئرمین سینیٹ کا ایف پی سی سی آئی کو سینیٹ کمیٹیوں میں نمائندگی دینے کا اعلان ۔ ایف پی سی سی آئی صدر کو وفاقی وزیر کا درجہ دلانے کا عندیہ ۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی سربراہی میں ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے ملاقات ۔ وفد نے چیئرمین سینیٹ کو موجودہ معاشی صورتحال ، کاروباری برادری کو درپیش چیلنجز اور ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے بارے میں قیمتی آراء فراہم کیں۔و فد نے چیئرمین سینیٹ کو معاشی، صنعتی، مالیاتی، توانائی، ٹیکس لگانے/محصولات، کاروبار میں آسانی اور پاکستان کی تجارتی پالیسیوں سے متعلق ان کے خدشات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران پاکستان میں مجموعی کاروباری ماحول اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفد میں چیئرمین بزنس مین پینل و سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین کیپٹل آفس امین اللہ بیگ۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین ریجنل آفس لاہور محمد ندیم قریشی۔ سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیئرمین پی پی ایم اے خواجہ شاہ زیب اکرم۔ چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن۔ سابق نائب صدر ایف پی سی سی آی محمد ریاض خٹک۔ بانی صدر سرگودھا سمال چیمبر شیخ محمد آصف اقبال۔ صدر اسلام آباد سمال چیمبر محمد سجاد سرور۔ گروپ لیڈر راولپنڈی چیمبر سہیل الطاف۔ نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ۔ چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن طلعت حسین۔ چیئرمین آل پاکستان کاٹن ٹارگیٹڈ کاٹن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن اعجاز قریشی۔ چیئرمین فیروز پور انڈسٹریل ایسوسی ایشن محمد شاہد بیگ۔ بانی صدر مالاکنڈ چیمبر شعیب خان سمیت ملک بھر کی ٹریڈ باڈیز کے صدور و عہدیداران شامل تھے۔ گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے۔معیشت اور صنعت ہماری ریاست کے اہم ستون ہیں۔ سیاست دانوں اور تاجر برادری سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہو کر سوچنا اور ملک کی معاشی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بزنس مین پینل و سابق صدر ایف پی سی سی آئی میاں انجم نثار۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین کیپٹل آفس امین اللہ بیگ۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی و چیئرمین ریجنل آفس لاہور محمد ندیم قریشی۔ سابق سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی و سابق چیئرمین پی پی ایم اے خواجہ شاہ زیب اکرم۔ چیئرمین کوآرڈینیشن ایف پی سی سی آی کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن و دیگر نے کہا کہ حکومت اور کاروباری برادری کے درمیان مشاورتی عمل بند ہو چکا ہے۔ سینیٹ آف پاکستان پاکستان کی معاشی ترقی ، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ کا موثر قانون سازی کے لئے تاجر برادری کے اراکین کی تجاویز اور سفارشات سننے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔چیئرمین سینیٹ نے ملک میں معاشی ترقی اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ۔ حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ تاجر برادری کا ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ہے اور سینیٹ آف پاکستان ان کو ہرممکن طریقے سے سپورٹ کرے گی۔ موجودہ مشکل ترین حالات اور اداروں کی زیادتیوں کے باوجود پاکستان میں کاروبار کرنے والے تاجر و صنعتکارملک کے ہیرو ہیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو بجٹ کا لازمی حصہ بنانا چاہیے کیونکہ یہ براہ راست اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ دنیا میں کئی ملک ایسے ہیں جنہیں ان کے بزنس مین چلا رہے ہیں مگر پاکستان میں اس کے الٹ ہے ۔ معاشی پالیسیوں و قانون سازی میں بزنس کمیونٹی کی مشاورت لازمی ہونا چاہیے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایف پی سی سی آئی کو 3سینیٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹیوں فنانس، کامرس، انڈسٹری اینڈ پروڈکشن میں نمائندگی دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ دنیا کے کئی ممالک کے فیڈریشن چیمبرز کے صدر کو وفاقی وزیر کا درجہ حاصل ہے اور پاکستان میں بھی اسی فارمولے کو لاگوکرنے کیلئے اس پر کام شروع کر دیا ہے