رمضان المبارک کے دوران صفائی کارکنوں کی تعداد بڑھا دی

مکہ مکرمہ میونسپلٹی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران اب تک کم و بیش ایک لاکھ ٹن کوڑا اٹھالیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ میونسپلٹی نے رمضان المبارک کے دوران صفائی کارکنوں کی تعداد بڑھا دی ہے۔
مزید پڑھیں
مکہ مکرمہ میونسپلٹی کے ترجمان اسامہ زیتونی نے کہا ہے کہ’مکہ مکرمہ کے تمام محلوں میں صفائی کارکنوں کو مناسب تعداد میں متعین کیا گیا ہے‘۔