غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف آپریشن ملت ٹاؤن میں تین پلاٹس کو سر بمہر

 ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایت پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں بلڈنگ لاز کی خلاف ورزیوں اور غیر قانونی کمرشلائزیشن کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے ملت ٹاؤن میں تین پلاٹس کو سر بمہر کر دیا اور مالک کے خلاف چالان سپیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں بھجوا دئیے۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کی تو ملت ٹاؤن کے پلاٹ نمبر 736/B اور 198/ F میں غیر قانونی طور پر دکانیں تعمیر کی ہوئی پائی گیئں۔اس غیر قانونی کمرشلائزیشن پر پلاٹس کو فوری طور پر سیل کردیا گیا۔علاوہ ازیں ملت ٹاؤن میں ہی پلاٹ نمبر 12/B کی تعمیر میں منظور شدہ نقشہ کی خلاف ورزی پر اسے سیل کرکے تعمیرات روک دی گئیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے خبردار کیاگیاہے کہ بلڈنگ لاز کی خلاف ورزی سے اجتناب کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کیلئے ایف ڈی اے کی ٹیم سرگرم عمل ہے اور قصور واروں سے کوئی رعائت نہیں کی جائیگی۔