غیرملکی ایئرلائن کو پرواز شروع کرنے کی اجازت

پاکستان سے ایک اور غیرملکی ایئرلائن کو پرواز شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابوظہبی کو پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق پاکستان سے ابوظہبی سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویز ایئرلائن کو پاکستان سے آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس کی حکومت کی جانب سے منظوری دے دی گئی۔