حکومت مہنگائی میں کمی لائے

پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے صدر سابق وزیر مذہبی امور محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ض) ملک میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور تمام اضلاع میں امید وار کھڑے کیے جائیں گے انہوں نے یہ بات میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے معاشی حاالت بہتر بنانے کی کوشش میں ہے اسے چاہیے کہ مہنگائی میں کمی لائے اور عام آدمی کے لیے اشیائے ضروریہ خریدنا آسان بنائے انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بھی پریشان کن ہے یہ صورت حال حکومت کو کنٹرول کرنی چاہیے تاکہ مارکیٹ میں ادویات سستے داموں میسر ہوسکیں ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ کشمیر ہماری شہہ رگ ہے اس کے بغیر ہم زندہ نہیں رہ سکتے اور پوری قوم کشمیر کے لیے متحد ہے حکبومت کو چاہیے کہ وہ عالمی فورم پر یہ معاملہ اٹھائے اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ بھارت کی سرکار نے اپنے آئین میں ترمیم کرکے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ کشمیری عوام کے ذہن تبدیل نہیں کر سکے گی اور پاکستان کو چاہیے کہ مسلم دنیا میں اور اقوام متحدہ سمیت دنیا کے ہر فورم پر آواز اٹھائے

اپنا تبصرہ لکھیں