فی تولہ قیمت میں ایک ہزار100 روپے کا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت کمی کے بعد پھر بڑھ گئی ہے، فی تولہ قیمت میں ایک ہزار100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث ملک میں فی تولہ قیمت سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں ڈالر میں اضافے کے باعث سونے کی قیمت مستحکم نہیں ہورہی، جبکہ اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت سونے کی قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 18 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث 10 گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد ایک لاکھ 87 ہزار414 روپے ہو گئی ہے۔ واضح رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 17 اعشاریہ 15 ڈالر اضافے کے بعد 2203 اعشاریہ 36 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔