اسلام آباد۔18اپریل
رکن قومی اسمبلی آسیہ عظیم نے مجموعہ تعزیرات پاکستان(ترمیمی) بل، آئی سی ٹی فوجداری استغاثہ سروس بل، پاکستان ہلال احمر سوسائٹی بل اور اسلام آباد ریاستی وکلا معاوضہ بل سمیت چار بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جنہیں متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا گیا۔ ایوان زیریں میں آسیہ عظیم نے ریاستی وکلاء کے معاوضے اور فوجداری استغاثہ سروس کے حوالے سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متعلق دو بل پیش کیے۔ انہوں نے آئی سی ٹی فوجداری استغاثہ سروس بل 2023 ء ایوان میں پیش کیا پیش کیا۔آسیہ عظیم نے تحریک پیش کی کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوجداری استغاثہ سروس کے قیام کے لئے قانون وضع کرنے کا بل 2023ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد آسیہ عظیم نے بل ایوان میں پیش کیا۔ جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔ انہوں نے اجلاس کے دوران تحریک پیش کی کہ اسلام آبادمیں ریاستی وکلا کے معاوضے کا قانون وضح کرنے کا بل 2023ء پیش کرنے کی اجازت دی جائے ۔ ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد آسیہ عظیم نے بل پیش کیا جو متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا ۔ آسیہ عظیم نے تعزیرات پاکستان اور ہلال احمر سوسائٹی سے متعلق مزیددو بل بھی ایوان میں پیش کیے۔ انہوں نے تحریک پیش کی کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد آسیہ عظیم نے بل ایوان میں پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔ آسیہ عظیم نے ایوان میں پاکستان ہلال احمر سوسائٹی بل 2023 بھی پیش کیا جسے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا