دالان، تہ خانے، چھتیں اور اطراف کے علاقے نمازیوں سے بھر گئے

سعودی عرب میں مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں تقریبا 25 لاکھ افراد نے رمضان کی 27 ویں شب کو عشا اور تراویح ادا کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں بڑی تعداد میں افراد عشا اور تراویح ادا کرنے کے لیے پہلے سے پہنچنے لگے تھے۔
دونوں مساجد  کی تمام منزلیں، دالان، تہ خانے، چھتیں اور اطراف کے علاقے نمازیوں سے بھر گئے۔نماز ادا کرنے والوں میں سعودی شہری، مقیم غیرملکی اور زائرین شامل تھے۔