عیدالفطر پر برفباری کے باعث سیاحتی مقام ناران میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، کاغان ، شوگراں ، بالاکوٹ سیاحوں کیلئے کھلے رہیں گے، موسم صاف ہوتے ہیں شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع ہوجائے گا۔اے آروائی نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے عیدالفطر پر سیاحوں کیلئے سیاحتی مقام ناران میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر راؤ بلال کا کہنا ہے کہ شاہراہ کاغان پرلمی چٹی چٹہ کٹھہ اورکالی مٹی کے مقام پر تاحال بند ہے، آج مزید برفانی تودے شاہراہ پر گرے ہیں، مسلسل بارشوں کی وجہ سے برف ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے، موسم صاف ہوتے ہیں شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع ہوجائے گا۔عیدالفطر پر سیاحتی مقام ناران بند رہے گا،کاغان ، شوگراں اور بالاکوٹ سیاحوں کیلئے کھلے رہیں گے۔
