نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے حکام نے پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی ۔ ترجمان کے مطابق منکی پاکس کے پہلے کیس کے بعد پورے ملک کے ایئرپورٹس پر ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآ مد جاری ہے ، بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز آف پاکستان کا ادارہ تمام تر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ترجمان کے مطابق وزارت صحت نے تمام تر ضروری حفاظتی اقدامات کیلئے ایئرپورٹس حکام کو ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ وائرس کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔
وزارت صحت کے حکام کے مطابق محکمہ صحت نے کنٹریکٹ ٹریسنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص کے نمونے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) اسلام آباد کو بھیجے گئے ہیں اور ایک روز قبل انسٹی ٹیوٹ نے تصدیق کی تھی کہ اس میں متعدی وائرس پایا گیا ہے۔