شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں

 ’نو جہاں‘ نامی ہتھنی کی موت کے بعد اب حکام کے مطابق شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں دکھائی دے رہی ہے۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب کا اس بارے میں کہنا ہے کہ افریقی شیرنی شیرنی بوڑھی ہو گئی ہے جس کے باعث اب اس کا علاج بھی ممکن نہیں رہا۔

کراچی چڑیا گھر کے ڈائریکٹر کنور ایوب نےبتایا کہ ’شیرنی اپنی عمر مکمل کر چکی ہے۔ اس وقت شیرنی کی عمر 22 سال سے زائد ہے جبکہ جنگل میں شیر کی عمر 18 سے 20 سال ہوتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’شیرنی اب بوڑھی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے اس کی بینائی متاثر ہو گئی ہے۔ خدشہ یہ بھی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بینائی ختم ہو جائے یا اس سے پہلے ہی یہ انتقال کر جائے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شیرنی کا جبڑا بھی کمزور ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اسے بغیر ہڈی کا گوشت دیا جا رہا ہے۔‘