ہم جن چیزوں سے محروم ہیں ﺍنہیں انگلیوں کی پوروں پر گن سکتےہیں۔مگر جو نعمتیں اللہ پاک نے بن مانگے ہی دے دیں ان کا ذکر تک نہیں کرتے –
اگر ہم اپنی محرومیاں بتانے لگیں تو چند منٹ لگیں گےاور اگر ان عنایات کا ذکر کریں جو اللہ تعالیٰ نے ہم پر کی ہیں تو زمانے لگ جائیں گے ۔۔۔۔
بے شک جب اللہ تعالٰی کی یاد دل میں آ جائے تو دل زندہ ہو جاتا ہے اور جب دل زندہ ہو جائے تو انسان دنیا اور اس کی فانی لذتوں سے بیزار ہو کر اپنے اللہ کا ہو جاتا ہے.اور ایسی کیفیت پیدا ہو جاتی ہےکہ پھر کامیابیاں ,خوشیاں انسان کے قدم چومتی ہیں