پاکستان نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میں بھی شکست دے دی۔ مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-3 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہوگئی۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کےلیے 288 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 261 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔