حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس

پاکستان کو ہزاروں عازمین کا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنا پڑ گیا، سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر کوٹہ واپس کرنا پڑا، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ مکمل طور پر استعمال نہ کیا جا سکا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کردیا گیا۔وزارت مذہبی امور نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے حج کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کرتے کرتے سعودی عرب کو کوٹہ واپس کردیا ہے ،سرکاری اسکیم کا آٹھ ہزار عازمین کے لئے ملنے والا کوٹہ واپس کردیاگیا۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سرکاری اسکیم کے تحت کم درخواستیں موصول ہونے پر حج کوٹہ واپس کرنا پڑا،حج کوٹہ واپس نہ کیا جاتا تو رہائش گاہوں کے کرایہ اور دیگر اخراجات کی مد میں 24ملین ڈالرز اضافی ادا کرنے پڑتے۔