تین روزہ ہڑتال

تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنے والے برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے 1400سیکیورٹی ورکرز تین روزہ ہڑتال پر چلے گئے۔

لندن سے خبرایجنسی کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ کے تقریباً 1400 سیکیورٹی ورکرز تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ منظور نہ کیے جانے پر تین روزہ ہڑتال پر چلے گئے۔

ہیتھرو ایئرپورٹ نے سیکیورٹی عملے کو گزشتہ ماہ تنخواہوں میں 10فیصد اضافے اور تقریباً 1500 ڈالر یکمشت ادائیگی کی پیشکش کی تھی۔

دوسری جانب رواں ماہ کے آخر میں سیکیورٹی ورکرز کے مزید واک آؤٹ پہلے سے ہی طے شدہ ہیں۔ جن میں سے پہلا 9 سے 10 مئی تک اور دوسرا 25 سے 27 مئی تک ہوگا۔