ھارتی ریاست کرناٹک میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں کانگریس نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شکست دے کر جنوبی بھارت کی اہم ریاست مودی سے چھین لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 10 مئی کو ہونے والےکرناٹک کے ریاستی انتخابات کے بعد نتائج مکمل ہوگئے ہیں اور بی جے پی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق کرناٹک اسمبلی کی 224 نشستوں میں سے 136 پر کانگریس نے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنانے کیلئے بھی اکثریت حاصل کرلی ہے۔