مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا اعلان

کومت پاکستان نے پہلی ’نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘ (اے آئی) پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں سرکاری ملازمین سمیت مجموعی طور پر 10 لاکھ افراد کو مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کا اعلان کردیا۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ’نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ‘ (این آئی ٹی بی) کی جانب سے تیار کردہ قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کے ڈرافٹ کو شائع کردیا گیا، جس میں منصوبے کی مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

قومی مصنوعی ذہانت منصوبے کو طویل مدتی منصوبہ قرار دیا گیا ہے، جسے ترتیب وار ملک کے تمام علاقوں اور شعبہ جات میں بڑھایا جائے گا اور ملک کی زراعت سے لے کر تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا۔