حکومت نے سال میں دو بار سے زائد بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور وفاقی تحقیقاتی اداے کے درمیان تسلسل کے ساتھ بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے بارے میں آن لائن معلومات کے تبادلہ کے میکنزم پر اتفاق ہو گیا ہے۔ایف بی آر نے مالی سال 18۔2017 سے اب تک تسلسل کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے والے پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا دستیاب دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ سال میں دو بار سے زیادہ بیرون ممالک جانے والے شہری مسلسل بیرون ممالک جانے والوں میں شمار کیے جائیں گے۔ایف آئی اے ریگولر بنیادوں پر ہر چھ ماہ بعد بیرون ملک سفر کرنے واکوں کا ڈیٹا دے گی اور ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کے پروفائل تیار کیے جائیں گے۔
