ذی القعدہ کا چاند نظر نہیں آیا۔

ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحٰی کی آمد میں کم وقت باقی رہ گیا، ہفتے کے روز ماہ ذی القعدہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔ ماہ ذی القعدہ 1444 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس 20 مئی بروز ہفتہ ایوان اوقاف، شاہ چراغ بلڈنگ، نزد ہائی کورٹ لاہور میں چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جبکہ تمام زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاسات اپنے اپنے مقامات پر ہوئے۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں

ملک کے کسی علاقے سے ماہ ذی القعدہ کے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، یوں ماہ شوال کا اختتام 30 ایام کے بعد کل بروز اتوار 21 مئی کو ہو گا، جبکہ یکم ذی القعدہ 22 مئی بروز پیر کو ہو گی۔یہاں واضح رہے کہ ماہ شوال کا اختتام قریب آنے کے بعد اب عید الاضحٰی کی آمد میں چند ہی ہفتے باقی رہ گئے ہیں۔ مصر میں قومی ادارہ برائے فلکیاتی تحقیق کے تیارکردہ فلکیاتی کیلنڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش کی متوقع تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش اتوار 29 ذی القعدہ 1444 بمطابق 18 جون 2023 کو کنجکشن کے فوراً بعد مکہ اور قاہرہ کے وقت کے مطابق ٹھیک 6 بج کر 38 منٹ پر ہو گی۔نیا چاند مکہ مکرمہ کے آسمان پر 29 منٹ تک اور قاہرہ میں اس دن غروب آفتاب کے بعد 36 منٹ تک رہے گا۔جہاں تک عرب اور اسلامی دارالحکومتوں، شہروں کا تعلق ہے تو نیا چاند اس دن غروب آفتاب کے بعد سات سے 44 منٹ کے درمیان رہے گا۔ اس حساب سے ماہ ذوالحجہ 1444 ہجری کا آغاز سوموار 19, 2023 عیسوی کو ہوگا۔اس سال یوم عرفات 27 جون 2023 بروز منگل کو اور عید الاضحی 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہوگی۔