نیشنل ڈیموکریٹ لائنس کے چیئرمین اقبال ڈار کی اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز اور متعدد سیاسی راہنماؤں سماجی کارکنوں اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں

پاکستان مسلم لیگ (جونیجو) کے سربراہ اور 23 جماعتی اتحاد نیشنل ڈیموکریٹ لائنس کے چیئرمین اقبال ڈار نے اسلام آباد میں سیاسی سرگرمیاں تیز کردی اور متعدد سیاسی راہنماؤں کے علاوہ سماجی کارکنوں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کی ہیں‘ سن گلو کے چیئرمین مدثر فیاض چوہدری‘ پیپلز ٹریڈرز سیل کے سیکرٹری جنرل اور ایف پی سی سی آئی کے سابق ایگزیکٹو ممبر عمران شبیر عباسی‘ سیاسی کارکن اشرف خان‘ فقیر حسین بخاری‘ تاجر راہنماء بلال احمد اور دیگر نے اقبال ڈار سے ملاقات کی ملاقات کرنے والوں میں پی ایف یو جے(ڈیموکریٹ) کے ایک وفد میں شامل کارکن صحافی بھی شامل تھے‘ ان ملاقاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک کی سالمیت کے لیے پوری قوم متحد ہوجائے اور یک جہتی کا مظاہرہ کرے تاکہ ملک کو درپیش بحران سے باہر نکالا جاسکے‘ ان راہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ جن افراد نے حساس تنصیبات پر حملے کیے‘ شہداء کی یادگاروں کو نقصان پہنچایا انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے‘ اور انہیں کوئی سیاسی جماعت اپنی صفوں میں پناہ نہ دے ان راہنماؤں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیں سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کے لئے اقبال ڈار نے بھی باقاعدہ رابطے کیے ہیں مختلف سیاسی جماعتوں کی لیڈر شپ سے ملاقاتیں کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ ملک میں حساس تنصیبات پر حملوں کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے اور حکومت کو چاہیے کہ ان حملوں میں ملوث اور اس کی منصوبہ بندی کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہ سکیں 9 مئی کے واقعات نے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی کوشش پر پانی پھیر دیاہے۔