پہلی تجارتی پرواز کے لیے اڑان

چین نے مغربی حریف ممالک کا فضائی شعبوں میں مقابلہ کرنے کی دہائیوں سے جاری اپنی کوششوں میں ایک اور اہم سنگ میل اس وقت عبور کرلیا جب کہ اس کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ مسافر بردار طیارے نے اپنی پہلی تجارتی پرواز کے لیے اڑان بھری۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق چین پر امید ہے کہ اس کا سی 919 کمرشل جیٹ لائنر، بوئنگ 737 میکس اور ایئر بس320 جیسے غیر ملکی ماڈلز کو چیلنج کرے گا، مقامی سطح پر تیار طیارے کے کے بہت سے پرزے بیرون ملک سے منگوائے گئے ہیں۔

بڑے پیمانے پر تجارتی صلاحیت کے ساتھ اس کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلا جیٹ لائنر مغرب کے ساتھ تعلقات خراب کے دوران غیر ملکی ٹیکنالوجی پر اس کے انحصار کو بھی مزید کم کر دے گا۔

ریاستی نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے کہا کہ مستقبل میں زیادہ تر مسافر مقامی طور پر تیار کردہ ہوائی جہاز سے سفر کرنے کا انتخاب کر سکیں گے۔