سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی مسلم لیگ ق میں شمولیت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری سرور سے سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس کل لاہور میں ق لیگی سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے