ڈاکٹر امجد کی چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات باقاعدہ مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان

لاہور(4  جو ن2023 ) 

پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ محب وطن سیاستدانوں کے لیے دروازے کھلے ہیں مستقبل مسلم لیگ کا ہے ، ہر سطح پر پارٹی کو فعال بنائیں گے ان خیالات کا اظہارچوہدری شجاعت حسین نے  پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر امجدکاا پنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کے موقع پرکیا ڈاکٹر امجدنے کہا کہ پی ٹی آئی کو پہلے ہی خیر آباد کہہ دیا تھا، پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کریں گے۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائیزر چوہدری سرور نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کو ملک کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین سینئرنائب صدر و وفاقی وزیر چوہدی سالک حسین، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک، فیڈرکیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان ،چوہدری جہانگیراور عاطف مغل بھی موجودتھے ۔ بعد ازلاہور میں چوہدری سرور اور چوہدری شافع کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سابق رہنما ڈاکٹر امجد نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ کو مضبوط کریں گے، چوہدری سرور نے ہمیشہ ہی شفقت برتی ہے، پاکستان تحریک انصاف کو پہلے ہی خیرباد کہہ دیا تھا۔چوہدری شافع نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر امجد جیسے افراد جماعتوں کیلئے سرمایہ ہوتے ہیں، انہیں اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور طلبا ہماری جماعت میں شامل ہورہے ہیں، پاکستان مسلم لیگ صرف پنجاب یا اسلام آباد کی جماعت نہیں، چاہے چند سال لگ جائیں، اس کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں ہوا، تمام اداروں کو اپنے اپنے دائرہ اختیار میں کام کرنا چاہئے، چوہدری شجاعت اور ان کی فیملی پر کسی قسم کی کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ قبل ازیں اسلام آباد سے ڈاکٹر محمد امجد مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفی ملک کے ہمراہ لاہور روانہ ہوئے تو ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ہی وہ واحد سیاست دان ہیں جن کے پاس ملکی مسائل کا حل ہے۔