پی ایف سی سی آئی کےانتخابات مں یو بی جی گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا

اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹیرز کے صدر سجاد سرور نے کہا ہے کہ دسمبر کے اخری ہفتے میں پی ایف سی سی آئی کے سالانہ انتخابات مں یو بی جی گروپ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا اس گروپ کو ایس ایم منیر کی قیادت میں تاجروں اور صنعت کاروں کا اعتماد حاصل ہے اپنے دفتر میں وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ڈیڑھ ہفتے سے ملک کے اقتصادی استحکام کے حوالے سے عالمی مالیاتی اداروں اور معروف عالمی ریٹنگ ایجنسی ”موڈیز“ کی تصدیقی رپورٹیں منظر عام پر آرہی ہیں جن میں پاکستان کی معیشت و اقتصادیات کے مستحکم بنیاد پر کھڑے ہونے اور عوام کیلئے روزگار کے مواقع نکلنے کا بھی عندیہ دیا جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی انہی رپورٹوں کی بنیاد پر نوجوانوں کو خوشخبری دی کہ ان کیلئے روزگار کے مواقع بھی نکلنے والے ہیں اور ملک میں سیاحت کو بھی فروغ حاصل ہورہا ہے جس سے قومی معیشت مزید مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ یقیناً یہی وہ مثبت صورتحال ہو گی جو پی ٹی آئی حکومت کیلئے عوامی اعتماد کی فضا مزید مستحکم کریگی اور اس سے وزیراعظم کے تصور کے مطابق ریاست مدینہ کی تشکیل ممکن ہو پائیگی۔ اگر وزیراعظم اور انکی ٹیم قومی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر کھڑا کرنے کی جانب اپنی توجہ فوکس کئے رکھتی ہے تو اسکے ثمرات سے عوام کے مستفید ہونے کے راستے بھی کھل جائینگے

اپنا تبصرہ لکھیں