مستونگ مدینہ مسجد کے ساتھ عید میلاد النبی جلوس کے قریب خود کش دھماکہ نہایت قابل مذمت ھے ۔
مذھبی اور عوامی مقامات پر کیے جانے والے دھماکے اسلامی تعلیمات کے برعکس و خلاف ھیں۔
مسلسل بم دھماکے و دہشت گردی کے واقعات حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ھیں ۔
مستونگ سانحہ کے شہداء کے لواحقین کے غم میں پوری قوم شریک ھے ۔
مستونگ سانحہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ھیں حکومت زخمیوں کے بہترین علاج معالجہ کی ذمہ داریاں ادا کرے ۔
حکومت مستونگ دھماکے اور اس سے قبل ھونے والے دہشت گردی کے واقعات کے ذمہ داران کو سامنے لا کر نشان عبرت بنائے ۔
آخر کب تک معصوم شہری ان دھماکوں کا شکار ھوتے رھیں گے ۔