پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے اور 30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرک طورخم بارڈر پہنچ گئے ہیں۔
ٹرکوں میں ساڑھے تین سو افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، قانونی تقاضے پورے ہونےکے بعد ان افراد کو افغانستان جانےکی اجازت دی جائےگی۔
دوسری جانب ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اسلام آباد میں مارگلہ ٹاؤن کے قریب غیر قانونی افغان بستی گرادی گئی۔