پرتباک استقبال

اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری کی دعوت پر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم کے صدر محمد کاشف چوہدری نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری اور ان کی ٹیم نے محمد کاشف چوہدری کا پرتباک استقبال کیا ۔دوران ملاقات مجموعی ملکی معاشی صورتحال ،تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری نے صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم محمد کاشف چوہدری کو ان کی بزنس کمیونٹی کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کا اظہار کیا کہ وہ محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں تاجروں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے اور ان کی سرپرستی میں تاجروں کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کریں گے ۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ تاجروں کی فلا ح و بہبود ،مسائل کے حل اور اسلام آباد کی آئندہ کی سیاست میں ہم محمد کاشف چوہدری کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کو ساتھ لیکر چلیں گے ، تاجروں کے مسائل تب ہی حل ہوں گے جب بزنس کمیونٹی کے درمیان فاصلے کم ہونگے انہوںنے کہا کہ ہم توڑنے والے نہیں بلکہ جوڑنے والے بنیں گے ایک دوسرے کے ساتھ ملکر چلیں گے تو مسائل حل ہونگے ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر احسن ظفر بختاوری نے صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان و پاکستان بزنس فورم محمدکاشف چوہدری کی تاجروں اور بزنس کمیونٹی کیلئے گراں قدرخدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محمد کاشف چوہدری ہم سب کیلئے رول ماڈل ہیں جنہوںنے ہر موقع تاجروں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے انہوںنے محمد کاشف چوہدری کو مخاطب کرتے ہوئے کیا کہ میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہم اسلام اآباد چیمبر آف کامرس میں ان کی قیادت میں تاجروں کی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کریں گے ان میںسکول پراجیکٹ ، ہسپتال ، ڈسپنری کا قیام و دیگر منصوبے شامل ہیں ہم آپ کی قیادت میںبزنس کمیونٹی کی خدمت کر یں گے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان شدیدمعاشی بحران سے دوچار تھا اور اس وقت کسی بھی چیمبر آف کامرس کے صدر اور ان کی ٹیم کیلئے مشکل وقت تھا کیونکہ اس وقت ہم نے بہت سے مسائل کا سامنا کیا ۔انہوںنے کہا کہ ہمیں پاکستانیت کو پروان چڑھانا ہوگا اور پاکستان کی خدمت کرنے کی سوچ اپنانی ہوگی اور ذاتی مفاد کے بجائے قومی مفاد کو عزیز تر رکھنا ہوگا ۔پاکستان میں مہنگائی سے ہر کوئی متاثرہو رہا ہے اور دس کروڑ لوگ غربت کی لیکر سے نیچے جا چکے ہیں ۔اس موقع پر انہوںنے اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کو مدعو کرنے پر محمد کاشف چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور کہ خوشی ہوئی کہ سربراہ جماعت اسلامی سراج الحق ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے پرامید ہیں اور ان کے پاس معیشت سمیت ہر شعبے کے مایہ ناز چار سو سے زیادہ پی ایچ ڈی ڈاکٹر موجود ہیں امید کرتے ہیں جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو ان کے پاس ڈیلور کرنے والی ٹیم موجود ہوگی اور محمد کاشف چوہدری کیلئے بھی نیک تمنائیں ہیں کہ وہ اسلام آباد سے عام انتخابات میں حصہ لیں گے تو ہم انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین بھی دلاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کامیاب ہو کر اسلام آباد کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں گے۔محمد کاشف چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ تاجروں اور بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ان کو درپیش مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہمیشہ تاجروں کے مسائل کو اپنا مسئلہ سمجھا اور ہر ممکن تاجروں کے مسائل کو حل کیا انہوںنے احسن ظفر بختاوری اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ہم نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ ملکر تاجروں کی فلاحح و بہبود کے منصوبے شروع کریں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں