حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ، حج پرنہ جانے والے افراد کو اخراجات کیلئے بینکوں میں جمع کرائی گئی رقم کٹوتی کے بعد مل سکے گی۔ حکومت نے کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات کی رقم سے 2لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ کیا ہے ۔وزارت مذہبی امور کے فیصلے کے تحت حج پر نہ جانے والوں کو اخراجات کیلئے جمع کرائی گئی رقم کٹوتی کے بعد مل سکے گی۔ حج پروازوں کے شیڈول کے اجراء کے بعد نہ جانے والوں کے اخراجات میں کٹوتی ہوگی، کٹوتی کی رقم ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہوگی
