نیبیولائزیشن کیا ہے ؟


ان دنوں پاکستان میں خاص طور پر سانس کی بیماری اور انفیکشن کی زیادتی کے شکار افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔جس کی بڑی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ، کثافت ، دھند اور دھول دھواں وغیرہ شامل ہیں ایسے میں سینے میں انفیکشن ، دمہ ، نمونیہ اور دیگر سانس میں رکاوٹ کی بیماریوں نے انسانی جسم کو اپنا شکار بنایا ہوا ہے اس انفیکشن اور بیماری کے شکار افراد جب علاج کی غرض سے ڈاکٹرز سے رجوع کرتے ہیں تو ڈاکٹرز انھیں دواؤں کے استعمال کے ساتھ ساتھ نیبولایئز کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں
نیبولائزیشن کا عمل سانس کی بیماریوں نمونیہ تپ دک اور سانس کی نالی کے انفیکشن میں استعمال کیا جاتا ہے جب سانس کی نالیوں کے ارد گرد موجود پٹھوں میں سوزش اور سکڑنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے تو انسان کو دمہ Asthma کا مرض لاحق ہو جاتا ہے دوسری جانب سانس کی نالیوں میں پیدا ہونے والے بیکٹیریا انسانی پھیپھڑوں میں داخل ہو کر نظام تنفس کو متاثر کرتے ہیں اور انسان سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہو جاتا ہے اور شدید بخار کی علامت کے ساتھ نمونیا کا شکار ہو جاتا ہے سانس کے انفیکشن مختلف قسم کے پیتھوجینیز کی وجہ سے ہوتے ہیں بشمول وائرس بیکٹیریا اور بعض اوقات فنگی انفیکشن کے زریعے
یہ انفیکشن نظام تنفس کے مختلف حصوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں جیسے ناک کے راستے گلے ٹریچیا ، برانچی اور پھیپڑوں کو بنیادی طور پر سانس کی بوندوں کے ذریعے سے متاثر کرتے ہیں متاثرہ شخص کے کھانسنے، چھینکنے اور براہ راست تعلق سے یہ بیکٹیریا پھیلتے ہیں
ایسے حالات میں جب انسان سینے کے انفیکشن اور سانس کی رکاوٹ کا شکار ہوتا ہے تو ڈاکٹرز اسے نیبولایئز کرنے کا مشورہ دیتے ہیں
نیبولائزیشن ایک دواؤں کے محلول کو باریک سپرے یا دھند میں کم کرنے کا عمل ہے، یا سانس کی بیماری کے علاج کے لیے باریک سپرے کا استعمال
نیبولائزیشن سانس کی تھراپی کی ایک قسم ہے، جس میں ایروسول تھراپی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ ایروسول تھراپی ایک محلول میں دوائیوں کو بخارات بنانے اور انہیں براہ راست سانس کی نالی میں پہنچانے کا عمل ہے۔ اس عمل میں ایک آلہ نیبولایئزر Nebulizer کا استعمال کیا جاتا ہے جو ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتا ہے
نیبولائزر ایک ایسا آلہ ہے جسے نیبولائزیشن کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ نیبیولائزیشن کے عمل میں نیبولایئزر کے ایک چمبر میں نارمل سیلائن واٹر یا کوئی مخصوص دوائی ڈال کر اور ماسک متاثرہ شخص کے منہ میں لگا کر نیبیولائزیش کا عمل کیا جاتا ہے ۔اس عمل سے بھاپ کی صورت میں سانس کی نالی اور پھیپڑوں تک ایک مخصوص دوائی پہنچا کر علاج کیا جاتا ہے ۔
اس عمل کے لیے آپ کے گھر میں ایک اچھا نیبولایئزر کا ہونا ضروری ہے
نیبولائزر کو ہر استعمال کے بعد گرم، صابن والے پانی سے صاف کرنا اور ہفتے میں ایک بار اسے جراثیم سے پاک کرنا ضروری ہے۔ نیبولایئزر اب آسانی سے میڈیکل اسٹورز پر دستیاب ہیں جس کے زریعے آپ گھر بیٹھے نیبیولائزیش کا عمل کر سکتے ہیں
تحریر
عبدالوحید بابی
ایسوسی ایشن آف ہیلتھ اینڈ میڈیکل آرگنائزیشنز

اپنا تبصرہ لکھیں