“آپریشن سندور” کے دوران ہونے والے فوجی نقصانات کی تفصیلات سامنے آنا شروع

بھارت میں “آپریشن سندور” کے دوران ہونے والے فوجی نقصانات کی تفصیلات سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے پہلے ان ہلاکتوں کو چھپانے کی پوری کوشش کی، لیکن اب اندرونی دباؤ اور حقائق کے سامنے آنے پر ان اہلکاروں کو اعزازات دینے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جو اس کارروائی میں مارے گئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کو لائن آف کنٹرول سمیت مختلف محاذوں پر شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔