وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف آج صبح 5 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن نے پرنس محمد عبد العزیز ایئرپورٹ مدینہ پر وزیر مذہبی امور کا استقبال کیا
وزیر مذہبی امور حج انتظامات کا جائزہ لیں گے اور عازمین حج سے ملاقاتیں کریں گے
سردار یوسف عازمین حج کو خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا دورہ کریں گے
وزیر مذہبی امور پاکستان حج مشن کا دورہ کریں گے اور انتظامات پر بریفنگ لیں گے
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، میجر ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر بریفنگ دی
وفاقی وزیر کا حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اظہار اطمینان