میرا کیریئر – خواب سے تعبیر تک

میرا کیریئر – خواب سے تعبیر تک: اسلام آباد سے قومی سطح تک ایک تعلیمی انقلاب
یو سف الماس
Founder and CEO Eduvision
Program Manager/Lead “MERA CAREER ” خواب سے تعبیر تک
معصوم بچے اپنے ذہنوں میں بڑے اور روشن خواب سجاتے ہیں، مگر جب انہیں درست رہنمائی میسر نہیں آتی تو یہی خواب ادھورے رہ جاتے ہیں۔ ادھورے خواب مایوسی کو جنم دیتے ہیں، خود اعتمادی کو کمزور کرتے ہیں اور یوں معاشرہ اندر سے ٹوٹنے لگتا ہے۔ اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے “میرا کیریئر – خواب سے تعبیر تک” پروگرام ترتیب دیا گیا—ایک ایسا وژنری اقدام جو ہر طالب علم کو اس کی صلاحیت، دلچسپی اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق درست سمت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ پروگرام اور کے اشتراک سے ترتیب دیا گیا، جس کا مقصد اسلام آباد کے ہر اسکول اور کالج میں باقاعدہ، منظم اور سائنسی بنیادوں پر کیریئر کونسلنگ کو متعارف کروانا ہے۔ افتتاحی تقریب اسلام آباد کے ایک ممتاز تعلیمی ادارے میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری کالجز اور اسکولز کے پرنسپل حضرات و خواتین نے بھرپور شرکت کی۔

بطور میزبان اور پروگرام انچارج، میں نے شرکاء کو اس دو سالہ عملی حکمتِ عملی، اہداف، طریقہ کار اور متوقع نتائج سے آگاہ کیا۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ کیریئر کونسلنگ محض مشورہ نہیں بلکہ ایک منظم پراسیس ہے جس میں طلبہ کی شخصیت، رجحانات، صلاحیتوں اور مارکیٹ ٹرینڈز کو مدنظر رکھ کر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے۔

ایجو ویژن کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ خنساء نے پروگرام کی پروسیسنگ اور عملی نفاذ پر جامع بریفنگ دی۔ سابق وفاقی سیکرٹری محترم ابو احمد عاکف نے اپنے مدلل اور علمی انداز میں اساتذہ کے منصبی فرائض اور کردار کی وضاحت کی۔ سابق وفاقی سیکرٹری جناب ظفر قادر نے کونسلنگ کی افادیت پر روشنی ڈالی، جبکہ سابق سفیر پاکستان محترم سید ابرار حسین نے عملی زندگی میں اس پروگرام کے ممکنہ مثبت اثرات کو اجاگر کیا۔

جاپان کے ادارے (JICA) کے ڈپٹی چیف ایڈوائزر جناب عابد گل نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے قومی سطح تک توسیع دینے کی تجویز پیش کی۔ کی ڈائریکٹر اکیڈمکس محترمہ رفعت جبین نے واضح پیغام دیا کہ یہ ایک “نیشنل شفٹ” ہے اور ہر ادارے کو اسے اپنی تعلیمی ساخت کا حصہ بنانا ہوگا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم فیاض نے پروگرام کی کامیابی میں کلیدی اور عملی کردار ادا کیا۔

پروگرام کی کامیابی میں آپریشن انچارج عارف خلیل، زونل ہیڈ انجینئر ابوبکر، حماد سلیم، عاصم ندیم، قاضی عطا اللہ، طلحہ، حذیفہ اور دیگر کونسلرز کی انتھک محنت شامل ہے۔ ہمارے ڈیجیٹل پارٹنر پیسٹ ایک کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر سہیل نے جدید ڈیجیٹل ٹولز کے مؤثر استعمال پر شرکاء کو آگاہ کیا۔ نیا ٹیل کے وائس پریزیڈنٹ تیمور احمد، ڈاکٹر افتخار کھوکھر اور کیڈٹ کالج مظفرآباد کے وائس پرنسپل عدیل ملک کی خصوصی شرکت نے۔

“میرا کیریئر” محض ایک پروگرام نہیں بلکہ ایک تحریک ہے—ایک ایسا عزم جو اسلام آباد کے ہر بچے کو خواب سے تعبیر تک لے جانے کا وعدہ کرتا ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم سب اس قومی مشن کا حصہ بنیں، اسے فالو کریں، اسے آگے بڑھائیں اور اپنے نوجوانوں کو روشن مستقبل کی طرف لے جائیں۔