مودی کی لگائی ہوئی آگ نے جنوب ایشاء میں سلامتی کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں

اسلام آباد مودی کی لگائی ہوئی آگ اور بھارت کی جارحیت نے جنوب ایشاء کے امن اور سلامتی کے لیے خطرات بڑھا دیے ہیں‘ بھارت کی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے اب تک دفاعی پوزیشن اختیار کی ہوئی ہے اور بھارت کے رافیل‘ مگ اور یو ایس طیارے سمیت اس کی فوجیاں چوکیاں تباہ کرنے کی کارروائی اپنے دفاع میں کی ہے‘ لیکن بھارت نے پاکستان کے پانے کے ذخیروں کو نشانہ بنانے کی کارروائی کھلی جارحیت ہے‘ جمعرات کو بھی بھارت کی جانب سے اسرائیلی ساخت کے ڈرون کے ساتھ راولپنڈی‘ لاہور‘ کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں جاحیت کی گئی‘ جس کے باعث پاکستان نے بندر گاہوں اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہائی ا لرٹ جاری کیا ہے‘ پاکستان کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے بھارتی جاسوس اور حملہ آور ڈرونز کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ سب اسرائیل میں بنے ہوئے ”ہیروپ” ڈرونز تھے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر حکومت کی ہدائت پر پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر پورٹ پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تینوں بندرگاہوں پر سکیورٹی کے حوالے سے انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں سکیورٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بندرگاہوں پر غیر معمولی سکیورٹی چیکنگ کی جا رہی ہے اور حساس مقامات پر اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر فضائی حدود کے لیے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے‘ اور اگلے بارہ گھنٹوں تک ہائی الرٹ رہے گا‘پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے گلگت اور سکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کر دی ہیں‘اتھارٹی کے مطابق کلیئرنس کے بغیر کسی بھی فلائٹ کو گلگت یا سکردو ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے یا روانگی کی اجازت نہیں دی جائے گی موجودہ کشیدہ حالات پر تشویش اس قدر بڑھ رہی ہے کہ اب بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کے پاس آپشن بہت تیزی سے محدود ہوتے جارہے ہیں بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیاں پاکستان کو ہائی الرٹ اور مکمل فول پروف دفاعی ردعمل پر مجبور کر رہی ہیں ملک کی سیاسی اور فوجی لیڈر شپ کی جانب سے بھارت کو خبر دار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اور اگر دشمن باز نہ آیا تو اسے مناسب وقت پر مناسب جواب دیا جائے گا عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کا فوری نوٹس لے۔ پاکستان کی جانب سے سخت الفاظ میں خبر دار کیے جانے کے بعد بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کا خوف بڑھ گیا ہے، اور بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل 2025 کے میچز ری شیدول کردیے ہیں اور منسوخ کرنے کا سوچا جارہا ہے‘ دو میچ احمد آباد منتقل کیے گئے ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ڈرونز کو پاک فوج نے جدید ٹیکنالوجی اور ہتھیاروں کی مدد سے کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔ ان ڈرونز کا ملبہ ملک کے مختلف علاقوں سے جمع کیا جا رہا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی استعمال کر رہا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت نے 6 مئی کی رات بزدلانہ حملہ کیا، جس میں اس کے اپنے کئی جدید جنگی طیارے، ڈرونز اور پوسٹیں تباہ ہوئیں، اور بھارتی فوج کو جانی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ اس کے بعد بھارت نے بدحواسی میں آ کر ان خودکش ڈرونز کے ذریعے مزید حملے شروع کیے۔ترجمان پاک فوج نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی یہ حرکتیں اس کی بوکھلاہٹ اور ناکامی کو ظاہر کرتی ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں